پنجابی میڈیا گروپ پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو بالخصوص پنجابی زبان،ادب اور صحافت کی روایت کو نبھا رہا ہے۔ اس ادارے سے" روزوار بھلیکھا" "ہفت روزہ پنجابی زبان" "روزوار لوکائی" اور ماہانہ "ناگ منی " باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔ پنجابی میڈیا گروپ سے پنجابی کے جید عالم اور معتبر صحافی وابستہ ہیں جو اس کارِ خیر کو مشن کے طور پر آگے بڑھا رہے ہیں۔اس ادارے کے زیرِسایہ "بابا فرید بک فاونڈیشن" پنجابی کتب شائع کرتا ہے۔ پنجابی یونین بھی اسی ادارے کا حصہ ہے جو دنیا بھر میں پنجابی بولنے، لکھنے اور پڑھنے والوں کیلئے رابطے کا کام کرتی ہے۔ "پنجاب ہاوس" بھی اسی ادارے کا مثالی منصوبہ ہے جس پر تیزی کے ساتھ کام جارہی ہے۔ "بھلیکھا ٹی وی" بھی پنجابی میڈیا کی مثالی کاوش ہے۔ یہ تمام ادارےپنجاب اور پنجابیوں کے لیے بڑے اعزاز سے کم نہیں۔ یہی اداراہ پنجابی کی بڑی تحریکوں کا مرکزوسرچشمہ بھی ہے۔ پنجابی میڈیا گروپ کے چئیرمین معروف ادیب اور معتبر صحافی مدثر اقبال بٹ ہیں جن کی صحافتی خدمت کا ایک زمانہ معترف ہے۔